0

الو ارجن اور رشمیکا مندانا کی میگا فلم ’پشپا2‘ کا دوسرا گانا جاری

ممبئی: سپر اسٹار الو ارجن کی بلاک بسٹر فلم ’پشپا‘ کے سیکوئیل کا لوگوں کو بے تابی سے انتظار ہے اور اب فلم کا دوسرا گانا ’انگاروں‘ ریلیز کردیا گیا۔نئے گانے ’انگاروں‘ کو چھ مختلف زبانوں تیلگو، ہندی، تامل، کناڈا، ملیالم اور بنگالی میں ریلیز کیا گیا جبکہ اسے شریا گھوشل نے اپنی جادو بھری آواز میں گایا ہے۔فلم کو سکومار ڈائریکشن دے رہے ہیں جبکہ الو ارجن کے ساتھ رشمیکا مندانا اور فہد فاصل مرکزی کردار ادا کررہے ہیں اور یہ رواں برس 15 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے اور وہ بنگالی زبان میں ریلیز ہونے والی پہلی پین انڈین فلم بن گئی ہے۔پین انڈین فلمیں اب تک صرف پانچ زبانوں ہندی، تامل، تیلگو، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز ہوتی ہیں لیکن ’پشپا2‘ چھ زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔انٹرنیشنل اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے ’پشپا2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خریدے ہیں اور یہ کسی بھی تیلگو فلم کا اب تک سب سے بڑا معاہدہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں