0

واشنگٹن اسرائیلی تحقیقات کے نتائج پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے : محکمہ خارجہ

واشنگٹن : محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ رفح میں حملے کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کرنے کے لیے اسرائیلی حکومت سے رابطہ کیا ہے اور واشنگٹن اسرائیلی تحقیقات کے نتائج پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ واشنگٹن اسرائیل پر بین الاقوامی انسانی قانون کی مکمل پابندی کرنے، شہریوں پر اس کی کارروائیوں کے اثرات کو محدود کرنے اور انسانی امداد کے بہاؤ کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتا رہے گا۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے گزشتہ روز کہا کہ واشنگٹن کا خیال ہے کہ رفح پر اسرائیل کا کوئی بھی بڑا زمینی حملہ بلا جواز ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں ہونے والی اموات پر آنکھیں بند نہیں کر رہے ہیں لیکن وہ ایک کیمپ پر اسرائیلی حملے میں ہلاکتوں کے بعد اپنی پالیسی تبدیل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں