کراچی: پاکستان اور چین کی مشترکہ کاوشوں سے تیار کیا جانے والا سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون 30 مئی کو لانچ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے رواں ماہ ایک اور ملٹی مشن سیٹلائٹ متعارف کرانے کا اعلان کردیا جسے پاکستان اور چین کے انجینئرز نے ملکر تیار کیا ہے، سیٹلائٹ کے کچھ پرزہ جات مکمل طورپر پاکستان میں تیارہوئے ہیں۔نیا خلائی مشن بیک وقت ٹی وی نشریات،براڈ بینڈ،موبائل نیٹ ورکنگ کے لیے کارآمد ثابت ہوگا جبکہ اس کے ذریعے شمالی علاقہ جات سمیت ملک کے دوردرازمقامات پرفائبرآپٹک جیسی سہولیات بھی ممکن ہوگی اور اگلے15برسوں تک کی عمرومعیاد رکھنے والا سیٹلائٹ اے بینڈ 10 گیگا بائٹس فی سیکنڈ صلاحیت کا حامل ہے۔پاک سیٹ ایم ایم ون زمین پرموبائل نیٹ ورکنگ میں کسی تیکنیکی خرابی کے سبب بیک اپ کے طورپرکام کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے بتایا کہ کمیونیکیشن ملٹی مشن کو چین کے وینچانگ لانچ سینٹر سےخلا میں بھیجا جائے گا۔پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ سپارکواورچائنیز ائیرواسپیس انڈسٹری کے باہمی اشتراک سے بنایا گیاہے،جوکہ اگلے15 برس تک کام کرے گا،پاک سیٹ ایم ایم ون پاکستان کے طول وعرض میں ٹی وی نشریات،موبائل فون سروس اوربراڈبینڈ نیٹ ورکنگ سمیت متفرق امورانجام دے گا۔لانچنگ کے بعد ممکنہ طورپررواں برس اگست میں سیٹلائٹ اپنی سروس فراہم کرنا شروع کردے گا، پاک سیٹ ایم ایم ون پورے پاکستان کو کوریج فراہم کرتے ہوئے کے اے بینڈ 10 گیگابائٹ بائٹس فی سیکنڈ صلاحیت کا حامل ہے۔
0