0

رسمی طور پر عامر خان سے شادی کی اسی لئے زیادہ نہیں چل سکی:کرن رائو

ممبئی: بالی ووڈ کی ہدایتکارہ کرن راؤ نے کہا ہے کہ اُنہوں نے اپنے والدین کے اصرار پر صرف رسمی طور پر سُپر اسٹار عامر خان سے شادی کی تھی اور اسی وجہ سے یہ شادی زیادہ نہیں چل سکی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرن راؤ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں ایک سال تک عامر خان کے ساتھ ’لیونگ اِن ریلیشن شپ‘ (شادی کے بغیر ایک ساتھ رہنا) میں رہی تھی اور پھر میرے والدین نے مجھے عامر کے ساتھ شادی کے لیے اصرار کیا۔کرن راؤ نے کہا کہ میرے اور عامر خان پر معاشرے کا بھی دباؤ تھا کیونکہ ہمارے معاشرے میں شادی کے بغیر مرد اور عورت کا ساتھ رہنا اچھا نہیں سمجھا جاتا لہٰذا میں نے اپنے والدین کے اصرار پر صرف رسمی طور پر عامر خان سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور پھر ہماری شادی ہوگئی تھی۔اُنہوں نے کہا کہ شادی شدہ زندگی خواتین کے لیے بہت مشکل ہوتی ہے کیونکہ شادی کے بعد عورت پر ساری ذمہ داریاں آجاتی ہیں، وہ اکیلی گھر اور بچوں کو سنبھالتی ہے، پورے خاندان کو ساتھ لیکر چلتی ہے، اُس پر اپنے سُسرال والوں کو خوش رکھنے کی ذمہ داری بھی ہوتی ہے، بیوی سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے شوہر کے خاندان سے دوستی کرے اور میری نظر میں یہ توقعات غلط ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں