0

ٹی20 ورلڈکپ؛ ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ کیف نے پیشگوئی کردی

سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ٹاپ فور ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کردی۔سابق کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے کہا کہ بھارت، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز کے علاوہ آسٹریلیا یا پاکستان ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ایونٹس میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتی آئی ہے، آپ انہیں ٹاپ فور سے باہر نہیں کرسکتے جبکہ ویسٹ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہی ہے تو انہیں کنڈیشنز کا فائدہ ہوگا۔محمد کیف نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ پاکستان یا آسٹریلیا میں سے سیمی کیلئے کون اپنی جگہ پکی کرے گا لیکن اگر پاکستان سیمی یا فائنل میں کہیں ملتا ہے تو پاک بھارت میچ سے بہتر کیا ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجود اسکواڈ آسٹریلیا میں 2022 ورلڈکپ میں سیمی فائنل تک پہنچنے والی ٹیم سے زیادہ مضبوط ہے، اسپنرز اور فاسٹ بولرز کا اچھا کمبی نیشن ہے جو دنیا کی بڑی ٹیموں کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں