0

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر صادق خان کو میئر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔دوسری جانب میئر لندن صادق خان نے کہا کہ پہلی بارمیئر کا انتخاب لڑا تو زیک گولڈ اسمتھ اورکنزرویٹیو پارٹی نے میرے خلاف مہم چلائی۔صادق خان نے کہا کہ لوگوں کو ڈرایا گیا تھا کہ صادق خان مسلم اور پاکستانی ہے، اس کو ووٹ نہ دیا جائے۔صادق نے کہا کہ مسلمانوں کی حمایت پر لیبر پارٹی سےلوگوں کو خوفزدہ کیا جا رہا ہے، کنزرویٹیو پارٹی سازشی نظریات کو فروغ دینے میں ملوث ہے، ایسے الزامات کو رشی سونک اسلاموفوبک کہتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں۔خیال رہےکہ لیبر پارٹی کے برٹش پاکستانی امیدوار صادق خان تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب ہوئے ہیں، لندن میں میئر کے انتخاب کے لیے لیبر پارٹی کے صادق خان اور کنزرویٹیو پارٹی کی سوزن ہال کے درمیان کڑا مقابلہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں