Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

دنیا بھر میں جی ٹی اے کا چرچا، مگر ان 6 ممالک میں یہ گیم بین کیوں؟

دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم ’جی ٹی اے 6‘ کی ریلیز کے باوجود روس، چین اور بعض دیگر ممالک کے گیمرز کو اس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس، چین، قطر، لبنان، بحرین اور تائیوان میں گیم کی دستیابی یا اس سے متعلق خصوصی آفرز پر پابندیاں ہیں۔چین میں غیر ملکی ویڈیو گیمز کی فروخت کے لیے حکومتی منظوری ضروری ہے جبکہ جی ٹی اے سیریز کے تشدد اور بالغوں کے لیے مخصوص مواد کے باعث منظوری حاصل کرنا مشکل ہے۔روس میں 2022 سے سونی کی پلے اسٹیشن اسٹور سروسز معطل ہونے کے باعث گیم دستیاب نہیں۔دوسری جانب قطر کے مقامی پلے اسٹیشن اسٹور پر بھی گیم موجود نہیں، جبکہ بحرین، لبنان اور تائیوان سمیت بعض ممالک کو مفت GTA+ سبسکرپشن کی پیشکش سے خارج رکھا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button