علی ظفر اپنی اصل عمر سے 13 سال چھوٹے نکلے، یہ کیسے ممکن ہوا؟

پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ ایک خصوصی طبی ٹیسٹ کے مطابق ان کی حیاتیاتی عمر اصل عمر سے 13 سال کم ہے۔حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے بتایا کہ انہوں نے امریکا سے عمر کا اندازہ لگانے والا مخصوص ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جس کے نتائج نے انہیں حیران کر دیا۔گلوکار کے مطابق ٹیسٹ میں جسم کے خلیوں کی سطح پر عمر کا اندازہ لگایا گیا جو ان کی حقیقی عمر سے 13 سال کم نکلی۔علی ظفر نے بتایا کہ وہ روزانہ مراقبہ اور ورزش کرتے ہیں جبکہ صحت مند خوراک اور مثبت سوچ کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔ان کے مطابق ذہنی سکون اور تناؤ سے دور رہنا جسمانی صحت برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔گلوکار نے مزید بتایا کہ ایک وقت میں ان کا کولیسٹرول بڑھ گیا تھا، تاہم خوراک اور طرزِ زندگی میں تبدیلی کے بعد تقریباً 40 دن میں اس کی سطح کم ہو گئی۔








