کھیل
بال ٹیمپرنگ تنازع: عرفان پٹھان نے بھی خواجہ کی بات کی تصدیق کردی

بھارت کے سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے بھی بال ٹیمپرنگ تنازعے پر عثمان خواجہ کی بات کی تصدیق کردی۔عرفان پٹھان نے بال ٹیمپرنگ اور ریورس سوئنگ کے حوالے سے اہم موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جائے تو بولر اور پوری ٹیم کو اس کا اندازہ ہوجاتا ہے۔عرفان پٹھان نے بتایا کہ راجکوٹ میں دلیپ ٹرافی کے ایک میچ کے دوران خشک پچ اور گھاس نہ ہونے کی وجہ سے آٹھویں یا دسویں اوور میں قدرتی طور پر ریورس سوئنگ شروع ہوگئی تھی۔تاہم اگر 30 یا 40 اوورز کے بعد گیند کے ساتھ جان بوجھ کر چھیڑ چھاڑ کی جائے تو بولر اسے فوراً بھانپ سکتا ہے۔








