Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ کے 28 سالہ بیٹے جیڈن اسمتھ اور 82 سالہ فیشن ڈیزائنر مشیل لامی کی مبینہ منگنی

ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ کے 28 سالہ بیٹے جیڈن اسمتھ اور 82 سالہ فرانسیسی فیشن ڈیزائنر مشیل لامی کی مبینہ منگنی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں، جس نے صارفین کو حیران کر دیا۔یہ افواہیں 9 نومبر کو اس وقت شروع ہوئیں جب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دونوں کی مبینہ ملاقات کی تصاویر شیئر کی گئیں جن کی سچائی پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک اور پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ جیڈن اسمتھ اور مشیل لامی نے منگنی کر لی ہے اور مشیل اپنی محبت ثابت کرنے کے لیے 80 فیصد جائیداد جیڈن کے نام کرنے کو تیار ہیں۔تاہم اس غیر معمولی دعوے کی کوئی مستند تصدیق سامنے نہیں آئی۔رپورٹس کے مطابق جیڈن اسمتھ اور مشیل لامی نے نہ تو اپنے تعلقات کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی منگنی کا کوئی اعلان کیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ مشیل لامی پہلے ہی معروف فیشن ڈیزائنر رک اوونز سے شادی شدہ ہیں۔ دونوں کی شادی 2006 میں ہوئی تھی۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بعض تصاویر کے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ہونے کا شبہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button