Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

امریکا میں فضائی آپریشن بدستورتعطل کا شکار، 6 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

امریکا میں فضائی سفر کا بحران شدت اختیار کرگیا فضائی حدود کھلنے کے باوجود ایئرلائنز معمول کے مطابق پروازیں بحال کرنے میں ناکام ہیں جس کے باعث ہزاروں مسافر مختلف ہوائی اڈوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔فلائٹ اویئر کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا آنے اور جانےوالی 6 ہزار 228 پروازیں منسوخ جبکہ 7 ہزار 542 تاخیر کا شکار ہوئیں۔یہ تعداد امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پہلے لگائے گئے اندازوں سے بھی زیادہ ہے۔ دنیا بھر میں مجموعی طور پر 6 ہزار 843 پروازیں منسوخ اور تقریباً 20 ہزار پروازوں میں تاخیر ریکارڈ کی گئی۔ڈیلاس، ہیوسٹن، شکاگو، اٹلانٹا اور نیویارک کے بڑے ہوائی اڈوں پر صورت حال زیادہ خراب رہی۔ شکاگو کے اوہیئر ایئرپورٹ پر 559 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ اٹلانٹا کے ہارٹس فیلڈ جیکسن ایئرپورٹ پر 479 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ڈیلاس فورٹ ورتھ ایئرپورٹ پر بھی سیکڑوں پروازیں متاثر ہوئیں اور متعدد مسافروں کو رات ایئرپورٹ پر گزارنا پڑی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button