Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے 10 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 10 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ گرفتار افراد کا تعلق فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد سے تھا اور وہ اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایک مسلح نیٹ ورک قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔یہ کارروائی علی الصبح جنین کے قریب واقع قصبے عرابہ میں کی گئی۔اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق کارروائی میں پیراٹروپرز بریگیڈ کے ریکونیسنس یونٹ، دیودوان کمانڈو یونٹ اور سرحدی پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔فوج کے مطابق اہلکاروں نے بیک وقت قصبے کی 10 مختلف عمارتوں پر چھاپے مارے اور تقریباً 30 منٹ کے اندر تمام 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button