Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

فجیرہ حادثے میں جاں بحق 14 افراد کی قومیتیں سامنے آگئیں، 2 پاکستانی بھی شامل

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں شیخ خلیفہ روڈ پر دو یکے بعد دیگرے ہونے والے ٹریفک حادثات میں 14 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ اماراتی وزارتِ داخلہ نے جاں بحق افراد کی شناخت اور قومیتوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔وزارتِ داخلہ کے مطابق حادثہ جمعرات 12 نومبر کی صبح پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 10 اماراتی اور چار بھارتی شہری شامل ہیں۔ حادثے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں اور ٹرکوں کو بھی نقصان پہنچا۔وزارتِ داخلہ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 30 افراد کا تعلق سات مختلف ممالک سے ہے۔ ان میں 8 اماراتی، 7 بھارتی، 6 عمانی، 3 مصری، 2 اردنی، 2 پاکستانی اور 2 برازیلی شہری شامل ہیں۔حکام کے مطابق تمام 14 جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی وفاقی پبلک پراسیکیوشن نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حکام نے جائے حادثہ کا معائنہ کرنے، تکنیکی جانچ پڑتال اور لیبارٹری ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا ہے تاکہ تصادم کی وجوہات اور ممکنہ قانونی ذمہ داری کا تعین کیا جاسکے۔وزارتِ داخلہ کے مطابق پولیس، ایمبولینس، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں کی ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button