وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا خوشحال دیہات پروگرام، پنجاب کے 475 دیہات کی ترقی کے لیے 23 ارب 85 کروڑ روپے کی منظوری

لاہور ( آصف اقبال ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خوشحال دیہات پروگرام کے پہلے مرحلے میں صوبے کے 475 دیہات کی ترقی کے لیے 23 ارب 85 کروڑ روپے کی منظوری دے دی پروگرام کے تحت ہر گاؤں میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے پانچ کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے، جبکہ ہر گلی کو پختہ اور سیوریج کا باقاعدہ نظام قائم کیا جائے گا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خوشحال دیہات کمیٹیوں کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر اتفاق کرتے ہوئے نومبر تک کمیٹیوں کو گرانٹ کی پہلی قسط جاری کرنے کی ہدایت کی ہے خوشحال دیہات کمیٹی کی سربراہی متعلقہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز کریں گے، جبکہ کمیٹی میں پانچ سرکاری اور چار نجی ارکان شامل ہوں گے۔ چیئرمین یونین کونسل اور متعلقہ سب انجینئر بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دوسرے مرحلے میں مزید دو ہزار دیہات کی ترقی کا منصوبہ بھی طلب کر لیا ہے مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ہر گاؤں میں پکی گلیاں اور سیوریج کا منظم نظام قائم کرنا میرا عزم ہے۔ شہر ہوں یا دیہات اب پنجاب میں ہر جگہ یکساں ترقی ہوگیانہوں نے کہا کہ ترقی کے سفر میں سب کو شامل کیا جائے گا اور سیاسی وابستگی کو ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں آڑے نہیں آنے دیا جائے گا۔ ترقیاتی پروگرام اور مسائل کا حل پنجاب کے ہر علاقے کا حق ہے۔








