Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

صدر زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور ( آصف اقبال ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی، جو تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔ وزیراعظم نے صدر مملکت کا پرتپاک استقبال کیا۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال، اتحادی جماعتوں کے درمیان تعاون، عوامی فلاحی منصوبوں اور ملکی ترقی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو اپنے حالیہ دورہ ترکیہ اور 31ویں کانفرنس آف پارٹیز میں شرکت سے متعلق آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے معاشی استحکام کے فروغ اور ملک میں ترقیاتی عمل تیز کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ رانا ثناء اللہ سلیم مانڈوی والا اور حمزہ شہباز سمیت دیگر اہم رہنما بھی موجود تھے ملاقات کے اختتام پر صدر مملکت آصف علی زرداری وزیراعظم کی رہائش گاہ سے روانہ ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button