Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

امریکا میں تکنیکی خرابی کے باعث شدید متاثر ہونیوالا فضائی نظام بحال ہونا شروع

امریکا میں فضائی مواصلاتی نظام کی سنگین تکنیکی خرابی کے باعث پیدا ہونے والے غیر معمولی بحران میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ملک بھر میں پروازوں کی روانگی پر عائد پابندی ختم کر دی ہے اور فضائی آپریشن بتدریج بحال ہونا شروع ہو گیا ہے۔تازہ اطلاعات کے مطابق 14 ہزار 5 سو سے زائد پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا جبکہ 6 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق اس بحران کے پیچھے کسی سائبر حملے کا فی الحال کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا، تاہم تکنیکی خرابی کی تحقیقات جاری ہیں۔امریکی وزیر ٹرانسپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ فضائی نظام کو مکمل معمول پر لانے میں وقت لگ سکتا ہے جبکہ مختلف ہوائی اڈوں پر ہزاروں مسافر بدستور مشکلات کا شکار ہیں۔امریکی وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے پرانے فضائی ٹریفک کنٹرول نظام کو مسئلے کا اہم سبب قرار دیا ہے۔اس سے قبل امریکی فضائی نظام میں تکنیکی خرابی کے باعث ملک بھر میں 13 ہزار سے زائد پروازیں اور 22 ایئر ٹریفک کنٹرول مراکز متاثر ہونے کا انکشاف ہوا۔امریکی ایوی ایشن حکام کے مطابق ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر پروازوں کی روانگی روک دی گئی تھی، جبکہ ریڈار، ایئر ٹریفک کنٹرول اور ریڈیو فریکوئنسیز میں مسائل سامنے آئے۔ امریکا آنے والی بین الاقوامی پروازوں کا الگ الگ جائزہ لیا جارہا ہے، تاہم فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے گراؤنڈ اسٹاپ ختم ہونے کا وقت نہیں بتایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button