لاہور میں حکومت پنجاب اور برگد کے اشتراک سے دیوالی کی تقریب صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کی خصوصی شرکت

لاہور ( آصف اقبال ) حکومت پنجاب اور سماجی تنظیم برگد کے اشتراک سے لاہور میں ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ہندو سکھ مسیحی اور مسلم برادریوں کے نمائندوں، پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ اور سول سوسائٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی اس موقع پر صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے ہندو کمیونٹی کے افراد کے ہمراہ دیوالی کا کیک کاٹا اور شرکاء کو مبارکباد پیش کیتقریب سے خطاب کرتے ہوئے رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی اور مساوی حقوق حاصل ہیں، جبکہ حکومت پنجاب اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں محبت، برداشت، قبولیت اور پرامن بقائے باہمی کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کا مل کر مذہبی تہوار منانا ایک پرامن، روادار اور متحد پاکستان کی عکاسی کرتا ہے اس موقع پر پروفیسر اشوک کمار نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے برگد کی گزشتہ 12 سال سے جاری کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دیوں کی روشنی امید، مثبت سوچ اور معاشرے میں خوشیاں پھیلانے کی علامت ہے جسپریت سنگھ نے کہا کہ مختلف مذاہب کے افراد کی تقریب میں مشترکہ شرکت بین المذاہب ہم آہنگی کی خوبصورت مثال ہے، جبکہ صبیحہ شاہین نے کہا کہ قائداعظم کا تصورِ پاکستان ایک جامع، پرامن اور باہمی احترام پر مبنی معاشرے کی عکاسی کرتا ہے امر ناتھ رندھاوا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہندو برادری کو اپنی مذہبی روایات اور تہوار منانے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔تقریب کے اختتام پر برگد کی پروگرام کوآرڈینیٹر رابعہ ڈار نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں مختلف مذہبی برادریوں کے افراد کی شرکت کو بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ کی ایک مثبت کاوش قرار دیا گیا۔








