Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

غزہ میں شدید بارش سے سیلابی صورتحال، 70 ہزار بے گھر فلسطینیوں کے خیمے زیرِ آب

غزہ میں سردیوں کی پہلی شدید بارش نے اسرائیلی حملوں سے بے گھر ہونے والے فلسطینی خاندانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔موسلادھار بارش کے باعث مختلف علاقوں میں قائم خیمہ بستیاں زیرِ آب آگئیں، ہزاروں خاندانوں کا سامان، بستر، کمبل اور گدے بھیگ گئے جبکہ متعدد عارضی پناہ گاہیں رہنے کے قابل نہیں رہیں۔گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران کم از کم 70 ہزار خیمے بارش کے پانی سے متاثر ہوئے، جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار بے گھر فلسطینیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرہ خاندانوں میں خواتین، بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کی بڑی تعداد شامل ہے۔غزہ کی سول ڈیفنس سروس کے مطابق بارش شروع ہونے کے بعد صرف 10 گھنٹوں کے دوران شہریوں کی جانب سے مدد کے لیے تقریباً 1500 ہنگامی کالز موصول ہوئیں۔ متعدد مقامات پر پانی کی سطح 30 سے 40 سینٹی میٹر تک بلند ہوگئی، جس سے خیموں اور عارضی پناہ گاہوں میں رہنے والے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button