Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی تین بڑی جامعات کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشستیں قومی و علاقائی امور پر کھل کر مکالمہ

لاہور ( آصف اقبال ) ڈی جی آئی ایس پی آر نے لاہور کی تین معروف جامعات یونیورسٹی آف لاہور، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشستوں کا اہتمام کیا گیا ان نشستوں کے دوران طلبہ اور اساتذہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور قومی و بین الاقوامی معاملات سمیت مختلف اہم موضوعات پر سوالات کیے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکاء کے سوالات کے مدلل اور جامع جوابات دیے اور مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کی ملاقاتوں میں افغانستان سمیت خطے کی جیوپولیٹیکل صورتِ حال، علاقائی امن و استحکام اور امن کے قیام میں پاک فوج کے کردار سمیت اہم قومی و بین الاقوامی معاملات زیرِ بحث آئے طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے جامعات کے دوروں اور براہِ راست مکالمے کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیااس موقع پر طلبہ نے معرکہ حق میں افواجِ پاکستان کی کامیابی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا جبکہ پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کییہ نشستیں جامعات کے تعلیمی ماحول میں قومی، دفاعی اور علاقائی امور پر براہِ راست مکالمے اور طلبہ کے سوالات کے جواب دینے کا ایک اہم موقع ثابت ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button