Select Language
شوبز

شادی کے 19 سال مکمل، ایشوریا نے ابھیشیک کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نے اپنی ازدواجی زندگی کے 19 سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ یادگار لمحات شیئر کیے ہیں۔دونوں فنکاروں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نئی تصاویر پوسٹ کیں، جنہیں دیکھتے ہی مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔شیئر کی گئی تصاویر میں اس خوبصورت فیملی کی جھلک بھی نظر آئی، جہاں ان کی بیٹی آرادھیا بچن بھی والدین کے ساتھ موجود تھیں۔ مداحوں نے اس فیملی لمحے کو بے حد سراہا اور اسے محبت اور خاندانی ہم آہنگی کی خوبصورت مثال قرار دیا۔یاد رہے کہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نے 20 اپریل 2007 کو ایک شاندار تقریب میں شادی کی تھی، جو اس وقت بالی ووڈ کی سب سے زیادہ زیرِ بحث شادیوں میں سے ایک تھی۔ شادی کے چند سال بعد، 2011 میں ان کے ہاں بیٹی آرادھیا کی پیدائش ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button