شوبز
وائرل بھارتی کامیڈین سمے رائنا کی دولت کتنی ہے؟ حیران کن انکشاف

بھارت کے نامور کامیڈین سمے رائنا ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں اور اب ان کی دولت سے متعلق حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک بار پھر سمے رائنا کا چرچا ہے، مگر اس بار منفی انداز میں نہیں بلکہ ان کے کامیڈی اسپیشل ’اسٹل الائیو‘ کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد عوام نے ان کی واپسی کو مثبت ردعمل دیا ہے۔بھارت کے نوجوان اسٹینڈ اپ کامیڈین سمے رائنا نے یوٹیوب پر شروع کیے گئے اپنے شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے تاہم ایک شو کے دوران رنویر الہ آبادیہ کے نامناسب بیان نے ان کی مشکلات میں اضافہ کردیا تھا۔ ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ میں متنازع جملوں کی وجہ سے نہ صرف سمے رائنا کو وہ پروگرام بلکہ پچھلے سارے پروگرام بھی ڈیلیٹ کرنا پڑے اور ان دونوں کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج ہوئے۔



