Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایرانی تیل کی تجارت پر امریکا کی نئی پابندیاں، 5 بھارتی شہری بھی شامل

دبئی : امریکا نے ایران سے تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی تجارت کے خلاف نئی پابندیاں عائد کردیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکا کی جانب سے متحدہ عرب امارات، بھارت، ترکیہ، ایران اور برطانیہ سے وابستہ کمپنیوں، افراد اور بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ان پابندیوں میں 5 بھارتی شہری شامل ہیں، بھارتی شہری دھوانی نثارگ وورا، نثارگ سمیر وورا، بھارتی کمپنی ’ایس ایس پی ایل سلوشنز‘ کے ڈائریکٹر ہیں جب کہ دیگر 3 بھارتی شہری کیتن منوہر کوچیکار، بھپیندر سنگھ دھال سنگھ ساہو اور ہریش یام ہری ہارن چنداکاٹل، ’سمودرا میرین سروسز‘ کے ڈائریکٹر ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ان کمپنیوں نے ایرانی پیٹروکیمیکل مصنوعات کی تجارت یا درآمد میں کردار ادا کیا۔ترکیہ کے شہری سعید احمد نورزاد بھی پابندیوں میں شامل ہیں، وہ ترکیہ کی کمپنی ’نورزاد پیٹروکیمیا‘ کے ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو ہیں۔امریکی حکام کے مطابق کمپنی نے تقریباً 3.8 ملین ڈالر کی ایرانی پیٹروکیمیکل مصنوعات خریدیں۔ادھر عرب امارات کی ’عربین پرو میٹیریلز‘ پر تقریباً 2 ملین ڈالر کی ایرانی پیٹروکیمیکل مصنوعات برآمد کرنے کا الزام ہے۔امارات میں قائم ہورائزن شپ مینجمنٹ‘ اور ’ہیسونائٹ شپ مینجمنٹ‘ پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں جس پر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان کمپینز سے منسلک جہازوں نے ایرانی تیل اور گیس کی مصنوعات منتقل کیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ کارروائی ایران کی تیل اور پیٹروکیمیکل تجارت سے حاصل ہونے والی آمدنی کو محدود کرنے کی امریکی کوشش کا حصہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button