Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

شرجیل میمن تھر کول گیم چینجر، کے پی میں دہشت گردی صوبائی حکومت کی ناکامی ہے

کراچی ( آصف اقبال ) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت 15 اکتوبر کو شنگھائی میں سرمایہ کاری کانفرنس منعقد کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں وفد چین روانہ ہوگا، جہاں بی ٹو بی اور جی ٹو جی سرمایہ کاری کے فروغ پر بات ہوگی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھر کول پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہو رہا ہے اور بجلی کی پیداوار میں تھر کے کوئلے کا اہم کردار ہے۔ سندھ میں ایک سال کے دوران 1100 نئے اسکول تعمیر کیے جا رہے ہیں، دسمبر تک 47 جبکہ مارچ سے قبل 800 اسکول مکمل کرنے کا ہدف ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی صورتحال صوبائی حکومت کی ناکامی ہے، جس کا سب سے بڑا نقصان غریب پختون عوام اٹھا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کو طالبان اور دہشت گردی کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتخابات میں پی ٹی آئی کے ساتھ کسی قسم کی انگیجمنٹ نہیں کرے گی اور اپنی سیاسی قیادت کے فیصلے خود کرے گی۔ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی اسپیس ملے اور مسائل پارلیمنٹ و مذاکرات کے ذریعے حل ہوں۔شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں پولیس اور رینجرز کی مؤثر کارروائیوں سے امن بحال ہوا، سیاسی احتجاج کے نام پر سیکیورٹی اہلکاروں اور عوام کی جانوں کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے۔ایم ڈی کیٹ میں تھر کے طلبہ کی کامیابی پر انہوں نے کہا کہ تھرپارکر کا بچہ ہو یا کراچی، پنجاب، خیبر پختونخوا یا بلوچستان کا، سب برابر ہیں۔ تھر کے طلبہ کی کامیابی پر اعتراض ہے تو غیر جانبدار ادارے سے دوبارہ ٹیسٹ کرایا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button