نادرا سنٹر پیکو روڈ پر شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی محسن نقوی کا دورہ دو گھنٹے شہریوں کے مسائل سنے

لاہور ( آصف اقبال ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تقریباً دو گھنٹے تک شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے لیے آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیےوفاقی وزیر داخلہ نے بالخصوص بزرگ خواتین کے شناختی کارڈز سے متعلق مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی جبکہ بعض شہریوں کی دستاویزات کی تیاری کا عمل بھی اپنے سامنے مکمل کروایا اس موقع پر نادرا سنٹر میں موجود مرد و خواتین شہریوں نے فراہم کی جانے والی سہولیات اور تیز رفتار سروس پر اطمینان کا اظہار کیا شہریوں کا کہنا تھا کہ اب صرف 10 سے 15 منٹ میں باری آ جاتی ہے اور انتظار نہیں کرنا پڑتا، جبکہ دو سال قبل شناختی کارڈ بنوانے کے لیے دو دو گھنٹے انتظار کرنا پڑتا تھا محسن نقوی نے رش کے باوجود شہریوں کے لیے بہترین انتظامات اور مؤثر خدمات کی فراہمی پر نادرا سنٹر کی انچارج اور عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ شہریوں کی ہر موقع پر مکمل رہنمائی کی جائے تاکہ انہیں اپنے کام کے لیے بار بار نادرا سنٹر آنے کی زحمت نہ اٹھانا پڑے۔محسن نقوی نے کہا کہ نادرا سنٹر پیکو روڈ پر شہریوں کا فیڈ بیک بہت مثبت تھا۔ عوام کو تیز رفتار اور بہترین خدمات کی فراہمی ہمارا مشن ہے۔








