Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی وزارت داخلہ آمد، پاکستان کے امن مشنز میں کردار کو سراہا

اسلام آباد ( آصف اقبال ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزارت داخلہ کا دورہ کیا اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے ملاقات کی ملاقات میں عالمی و علاقائی صورتحال، دہشتگردی اور اقوام متحدہ کے امن مشنز کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، افغانستان میں 25 دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ ہے، عالمی برادری کو اس خطرے سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز میں اپنا کردار جاری رکھے گا، جبکہ پاکستانی پولیس افسران اور اہلکار بھی اقوام متحدہ پولیس میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پاکستان امن مشنز میں 181 جانوں کا نذرانہ پیش کرچکا ہے۔انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی مسلسل شرکت اور دنیا کے امن کے لیے اس کے کردار کو سراہا۔ محسن نقوی نے قدرتی آفات کے دوران پاکستان کی معاونت پر سیکرٹری جنرل کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button