شوبز

کیا بھارتی گلوکار بادشاہ نے خاموشی سے شادی کرلی؟

سوشل میڈیا پر بھارتی ریپر اور گلوکار بادشاہ اور اداکارہ ایشا رکھی کے درمیان خفیہ شادی کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں۔صارفین کے درمیان یہ قیاس آرائیاں تیز ہوگئیں جب ایشا رکھی کی والدہ پونم رکھی نے ایک نجی تقریب کی کچھ تصاویر آن لائن شیئر کیں، جن میں مبینہ طور پر شادی کے رسوم و رواج دکھائی دے رہے ہیں۔فوٹوز اور پوسٹس کے بعد فینز نے اس بات پر تبصرے شروع کر دیے کہ بادشاہ اور ایشا رکھی نے نجی طور پر شادی کرلی ہے، لیکن اس حوالے سے ابھی تک نہ بادشاہ نے خود کسی باضابطہ اعلان کیا ہے اور نہ ہی ایشا رکھی یا ان کے اہل خانہ کی جانب سے کوئی واضح تصدیق سامنے آئی ہے۔اداکارہ کی والدہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر نے جہاں شائقین میں دلچسپی بڑھائی ہے، وہیں افواہوں کو ہوا بھی دی ہے، تاہم باضابطہ طور پر کسی بھی قسم کی تصدیق کے بغیر یہ سب فی الحال افواہوں کی حد تک محدود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button