0

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 14ویں چوٹی سر کرنے کیلئے پر عزم

پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک بار پھر 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنیوالے کم عمر ترین کوہ پیما بننے کے ریکارڈ پر نظریں جمالی ہیں ۔22 سالہ شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 14 چوٹیوں میں سے 13 کو سر کرچکے ہیں اور اب ان کی نظریں آخری چوٹی پر ہیں لیکن 8034 میٹر بلند شیشاپنگما کو سر کرنے کیلئے شہروز چین سے اجازت نامے کے منتظر ہیں ۔ شہروز کاشف نے بتایا کہ وہ اس وقت نیپال میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف ٹریکس پر موسم سے ہم آہنگ ہوچکے ہیں، ان کے ساتھ پاکستان کے سرباز علی اور دیگر کوہ پیما بھی موجود ہیں جو شیشاپنگما کیلئے چینی اجازت نامے کے منتظر ہیں۔شہروز نے امید ظاہر کی ہے کہ بہت جلد اس حوالے سے اچھی خبر مل جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں