کھیل
وینزویلا انڈر 20 فٹبال ٹیم پر گولڈ میڈل جیتنے کے بعد شکست خوردہ ٹیم کا حملہ

وینزویلا نے روزاریو میں کھیلے گئے 2026 ساؤتھ امریکن گیمز کے ویمنز انڈر 20 فٹبال فائنل میں چلی کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے میچ کے بعد ہونے والے ہنگامے نے وینزویلا کی کامیابی کی خوشی کو متاثر کردیا۔میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے ختم ہواجبکہ دوسرے ہاف کے آغاز میں چلی نے برتری حاصل کرلی کارلا الفونزو نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کرکے مقابلہ برابر کردیا جس کے بعد فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہوا۔وینزویلا کی گول کیپر ویلریا ریبانالیس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی۔تاہم آخری سیٹی کے فوراً بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف میں تلخ کلامی شروع ہوگئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں بدل گئی۔



