بین الاقوامی

روس چند مہینوں میں نیٹو پر حملہ کرسکتا ہے: ڈنمارک

ڈنمارک کی دفاعی انٹیلی جنس سروس نے خبردار کیا ہے کہ روس آئندہ چند ماہ میں مغربی ممالک اور نیٹو کے خلاف ہائبرڈ حملے مزید بڑھا سکتا ہے۔انٹیلی جنس نے کہا کہ ممکنہ کارروائی میں ڈرون یا میزائل سے یوکرین کی مدد سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا یا محدود تعداد میں فوجی سرحدی علاقے میں داخل کرنا شامل ہو سکتا ہے۔ڈنمارک کا کہنا ہے کہ روس کا مقصد مکمل جنگ کے بجائے نیٹو میں اختلافات پیدا کرنا اور اتحاد کے ردِعمل کو آزمانا بھی ہو سکتا ہے۔تاہم روس نے ماضی میں نیٹو ممالک کے خلاف ایسے عزائم یا ہائبرڈ کارروائیوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button