Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

یورپی پارلیمنٹ کے وفد کی لاہور آمد، مریم اورنگزیب اور صوبائی وزرا نے استقبال کیا

لاہور ( آصف اقبال اردو ٹائم یو ایس اے) یورپی پارلیمنٹ کے ارکان پر مشتمل معزز وفد لاہور پہنچ گیا، جہاں پنجاب کابینہ کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور مختلف صوبائی وزرا نے وفد کا استقبال کیا۔یورپی پارلیمنٹ کے وفد کا دورہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان پارلیمانی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ وفد کی لاہور آمد پر پنجاب حکومت کے نمائندگان نے ان کا خیرمقدم کیا اور باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان پارلیمانی روابط، باہمی افہام و تفہیم اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور پارلیمانی سطح پر رابطوں کو مؤثر بنانے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور صوبائی وزرا نے یورپی پارلیمنٹ کے وفد کے دورۂ لاہور کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے دورے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔وفد کے دورے سے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان پارلیمانی سفارت کاری، باہمی تعاون اور عوامی سطح پر روابط کے نئے راستے تلاش کرنے کا موقع ملے گا۔یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کا یہ دورہ پاکستان کے ساتھ یورپی سطح پر پارلیمانی روابط کو مزید فعال بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button