بین الاقوامی
Trending
ایران نے جوابی حملہ کیا تو ایسی طاقت سے جواب دینگے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوابی ردعمل کی صورت میں سخت انتباہ جاری کردیا۔اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے ایران کو سخت خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی جوابی کارروائی سے باز رہے۔ٹرمپ نے لکھا کہ ’’ایران نے ابھی کہا ہے کہ وہ آج بہت سخت حملہ کرے گا، اس سے بھی زیادہ سخت جتنا اس پر پہلے کبھی نہیں کیا گیا‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’بہتر ہوگا ایران ایسا نہ کرے لیکن اگر انہوں نے ایسا کیا تو ہم ایسی طاقت سے جواب دیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا‘‘۔



