بین الاقوامی
Trending

ایران نے وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ اور آرمی چیف عبدالرحیم موسوی کی موت کی تصدیق کردی

تہران: ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کے روز ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ اور فوج کے چیف آف اسٹاف عبدالرحمیم موسوی مارے گئے۔ایرانی حکام کے مطابق ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای، ان کے سیکیورٹی مشیر علی شامخانی اور پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے سربراہ محمد پاکپور بھی نشانہ بن گئے۔سرکاری ایجنسی کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کے مزید اعلیٰ کمانڈرز بھی ان حملوں میں مارے گئے ہیں اور ان کے نام بعد میں جاری کیے جائیں گے۔ان اموات کے بعد ایران میں سوگ اور کشیدگی کی فضا پائی جا رہی ہے جبکہ خطے کی صورتحال مزید غیر یقینی ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button