Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

جینیفر لارنس نے آخر کار انسٹاگرام جوائن کر ہی لیا، اداکارہ کی ٹرولرز کو سخت وارننگ

ہالی ووڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ جینیفر لارنس نے بالآخر انسٹاگرام کی دنیا میں قدم رکھ دیا، تاہم آتے ہی انہوں نے منفی تبصرے کرنے والے صارفین کو دلچسپ انداز میں خبردار بھی کر دیا۔’دی ہنگر گیمز‘ اسٹار نے 9 ستمبر کو انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا اور 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں ان کے فالوورز کی تعداد تقریباً 10 لاکھ تک پہنچ گئی۔اپنی پہلی ویڈیو میں جینیفر لارنس نے کہا کہ وہ انسٹاگرام استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن اگر کسی نے ان کے بارے میں کوئی منفی بات کی تو وہ بغیر کوئی سوال کیے فوراً انسٹاگرام چھوڑ دیں گی۔اداکارہ نے مذاقاً یہاں تک کہا کہ اگر کسی نے ان کے بارے میں کوئی بری بات سوچی بھی تو انہیں پتا چل جائے گا اور وہ سوشل میڈیا چھوڑ دیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button