کھیل

میسی کو کس بات کا آج بھی افسوس ہے؟ چونکا دینے والا انکشاف کردیا

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے پڑھائی کے دوران انگلش نہ سیکھنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک میکسیکن پوڈکاسٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے بہت سی باتوں کا افسوس ہے، جن میں سے ایک بچپن میں انگلش نہ پڑھنا بھی شامل ہے۔میسی نے کہا کہ میرے پاس انگلش پڑھنے کا وقت تھا مگر میں نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا، جس کا مجھے شدید افسوس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے کئی مرتبہ ایسے مواقع ملے جب دنیا کی حیران کن شخصیات سے بات چیت کرسکتا تھا مگر میں نے خود کو آدھا جاہل محسوس کیا۔میسی کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ یہ سوچتا ہوں کہ کتنا احمق ہوں میں نے اپنا وقت ضائع کردیا، اس لیے میں اپنے بچوں پر زور دیتا ہوں کہ تعلیم پر مکمل توجہ دیں

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button