ایشین گیمز؛ پاکستان کو کبڈی، ہاکی، کرکٹ سمیت متعدد کھیلوں میں میڈلز کی امید

لاہور: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) نے ایشین گیمز میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلیں، جبکہ مختلف کھیلوں میں قومی کھلاڑیوں سے میڈلز کی امید ظاہر کی گئی ہے۔پی او اے کی سینیئر نائب صدر فاطمہ لاکھانی قومی دستے کی سربراہ ہوں گی۔ پاکستان کا دستہ 248 کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل ہوگا، جن میں سے 93 افراد کو پاکستان اسپورٹس بورڈ مالی معاونت فراہم کرے گا، جبکہ دیگر کھلاڑی اور آفیشلز متعلقہ فیڈریشنز، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور اپنی مدد آپ کے تحت گیمز میں شرکت کریں گے۔ عالمینقشے دیکھیںسیکرٹری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کبڈی، والی بال، شوٹنگ، اسکواش، باکسنگ، ہاکی اور کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں میں میڈلز ملنے کی توقع ہے۔انہوں نے بتایا کہ گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی نے ملک کی نمائندگی کے لیے ہیڈ آف اسٹیٹ، ہیڈ آف گورنمنٹ اور ہیڈ آف اسپورٹس کو شرکت کی دعوت دی تھی، تاہم مقررہ تاریخ تک کسی جانب سے شرکت کی تصدیق نہیں کی گئی۔



