بین الاقوامی
Trending

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور کہاں ہوگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

سوئٹزرلینڈ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان آئندہ ہفتے جنیوا میں مذاکرات ہوں گے، جن کی میزبانی عمان کرے گا۔ ان مذاکرات کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق ممکنہ معاہدے پر پیش رفت کرنا ہے۔سوئس وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق سوئٹزرلینڈ ہمیشہ امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت میں سہولت کاری کے لیے تیار رہتا ہے۔ سوئٹزرلینڈ کئی دہائیوں سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطوں میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔اس سے قبل 6 فروری کو ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عمان میں امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر سے بالواسطہ مذاکرات کیے تھے، جن میں عمانی حکام نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔رپورٹس کے مطابق امریکا ایران پر اس کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔ صدر ٹرمپ حالیہ دنوں میں ایران کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیے ہوئے ہیں اور مشرق وسطیٰ میں دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز بھی بھیج چکے ہیں۔سوئٹزرلینڈ 1980 کے یرغمالی بحران کے بعد سے ایران میں امریکی مفادات کی نمائندگی کر رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان قونصلر امور بھی سنبھالتا ہے۔دوسری جانب جنیوا میں ہی امریکہ کی ثالثی میں روس اور یوکرین کے درمیان بھی مذاکرات متوقع ہیں، جن کا مقصد جاری جنگ کے خاتمے کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button