Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو پہلے وعدے پورے کرنا ہوں گے، ایران کا دوٹوک مؤقف

تہران: ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت بحال کرنے کے لیے عمان کے ساتھ ایک مفاہمت طے پاگئی ہے، تاہم اس پر عمل درآمد امریکا کی جانب سے اپنے وعدے پورے کرنے سے مشروط ہوگا۔ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز سے گزرنے کے انتظامات پر اتفاق ہوا ہے، لیکن یہ مفاہمت خود بخود نافذ نہیں ہوگی۔غریب آبادی نے کہا کہ اس مفاہمت پر عمل درآمد کے لیے دوسری جانب، خصوصاً امریکا کو اپنے وعدے پورے کرنا ہوں گے۔ ان کے مطابق جب امریکی وعدے پورے کیے جائیں گے تو ایران بھی اس کے مطابق ضروری اقدامات کرے گا۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے معاملے میں جلد بازی نہیں کررہا۔ ان کے مطابق ایران اپنی ’’دفاعی کارروائیاں‘‘ جاری رکھے گا اور ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اقدامات بھی کرتا رہے گا۔غریب آبادی نے کہا کہ یہ اقدامات کوئی نئی بات نہیں اور اگر واشنگٹن دوبارہ سفارت کاری کے راستے پر واپس آنا چاہتا ہے تو اسے ماضی کے اقدامات کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے ضروری انتظامات عمانی حکومت کے ساتھ مکمل کرلیے گئے ہیں، تاہم مفاہمت پر عمل درآمد کے لیے درکار شرائط پوری کرنے کی ذمہ داری دوسری جانب پر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button