کھیل

ٹی 20ورلڈکپ: زمبابوے نے عمان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی 20 ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں زمبابوے نےعمان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوین کپتان سکندر رضا نے ٹاس جیت کر عمان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔زمبابوے نے کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور پاور پلے میں ہی 4 وکٹیں حاصل کرلیں۔7 اوورز میں 27 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد ونایک شکلا (28) اور سفیان محمود (25) نے ٹیم کو کچھ سنبھالا تاہم وہ بڑا مجموعہ بنانے میں ناکام رہے۔عمان کی ٹیم 19.5 اوورز میں 103 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ندیم خان 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزارابانی، بریڈ ایونز اور رچرڈ نگاراوا نے 3، 3 جبکہ کپتان سکندر رضا نے ایک وکٹ حاصل کی۔عمان کی جانب سے دیا جانے والا 104 رنز کا ہدف زمبابوے نے 13.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔اوپنر برائن برینٹ 48 رنز بنا کر نمایاں رہے، برینڈن ٹیلر 31 رنز بنا کر ریٹائر ہرٹ ہوئے، مرومانی نے 21 رنز بنائے، کپتان سکندر رضا 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔عمان کی جانب سے سفیان محمود نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button