لاہور : پاکستانی پہلوان انعام بٹ ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ سے قبل انجری کا شکار ہوگئے۔انعام بٹ قازقستان کے دارالحکومت بشکیک میں چیمپئن شپ کے لیے لگائےگئےکیمپ میں دائیں کندھےکی انجری کا شکار ہوئے۔انعام بٹ انجری کی وجہ سے چیمپئن شپ میں حصہ نہ لے سکے۔ ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کے پہلوان میڈلز کی دوڑ میں بھی شامل نہ ہوسکے۔پاکستان کے چار پہلوان اب ایشین اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شریک ہوں گے۔اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ 18 اپریل سے بشکیک میں ہی شروع ہوگا۔
0