بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ جلد ہی جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دے کر وہاں ریاستی انتخابات بھی کرائے جائیں گے۔نریندر مودی کی جانب سے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کا اعلان آرٹیکل 370 کی خلاف ورزی ہے، جسے مودی کی حکومت نے 5 اگست 2019 کو ختم کردیا تھا۔بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت جموں و کشمیر نیم خود مختار ریاست ہے اور اسے خصوصی اختیارات حاصل ہیں لیکن نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کی مذکورہ خصوصی حیثیت کو 5 اگست کو 2019 کو ختم کردیا تھا۔نریندر مودی کی جانب سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد وہاں ریاستی انتخابات بھی نہیں ہوئے اور اب بھارتی وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کو تبدیل کرنے کا اعلان کردیا۔بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کے ادھم پور میں سیاسی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دیا جائے گا۔انہوں نے آرٹیکل 370 پر بھی بات کی اور کہا کہ مذکورہ آرٹیکل کو سیاسی فوائد کے لیے نافذ کیا گیا تھا اور اس کے خاتمے کے بعد مقبوضہ کشمیر کی حالت تبدیل ہوئی ہے۔
0