0

امریکا کا پاکستانیوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے پر تبصرے سے گریز

امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ کشیدگی سے گریز کریں اور بات چیت کے ذریعےحل تلاش کریں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کی پریس بریفنگ کے دوران پاکستانی شہریوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے سوال پر ترجمان نے تبصرے سے گریز کیا۔میتھیو ملر نے کہا کہ اس معاملے پر میڈیا رپورٹس کو فالو کرتے آرہے ہیں، زیر بحث الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ امریکی سیکرٹری خارجہ نے جمعہ کو پاکستانی وزیر خارجہ سے بات چیت کی، گفتگو میں مضبوط شراکت داری کا اعادہ کیا گیا۔میتھیو ملر نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی، تجارتی و سرمایہ کاری کی شراکت داری کو وسعت دینے پر بھی بات چیت ہوئی اور خواتین کو با اختیار بنانے پر تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی اخبار گارڈین نے انکشاف کیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے 2020 سے اب تک پاکستان میں 20 افراد کو قتل کروایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں