Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
دلچسپ و عجیب

1000 سال قدیم پوپ کا گمشدہ خط دریافت، اہم انکشاف!

سال 1066 میں انگلستان پر ولیم فاتح کے حملے اور نارمن فتح سے متعلق ایک نئی دریافت نے تاریخ دانوں کو حیران کردیا ہے۔ ویٹیکن کے آرکائیوز سے ملنے والے ایک گمشدہ خط کے مطابق انگلستان کے تخت کی جنگ پر روم میں جاری دو حریف پوپوں کے درمیان اقتدار کی کشمکش نے بھی اثر ڈالا تھا۔1066 میں نارمنڈی کے ڈیوک ولیم نے ہیرالڈ گوڈونسن کو ہیسٹنگز کی جنگ میں شکست دے کر انگلستان کا تخت حاصل کرلیا تھا۔ اس واقعے کو عام طور پر ایڈورڈ دی کنفیسر کی وفات کے بعد انگلش تخت کے لیے پیدا ہونے والی کشمکش کا نتیجہ سمجھا جاتا ہے۔تاہم پوپ الیگزینڈر دوم کے نئے دریافت ہونے والے خط سے معلوم ہوتا ہے کہ اس تاریخی جنگ کے پسِ پردہ روم کی سیاست بھی اہم کردار ادا کرسکتی تھی۔1060 عیسوی کی دہائی میں روم میں دو حریف پوپ اپنی اپنی مذہبی اتھارٹی منوانے کے لیے آمنے سامنے تھے۔ اس دوران انگلستان کی جانب سے پوپ کے مخالف دھڑے کی حمایت نے مبینہ طور پر پوپ الیگزینڈر دوم کو ولیم کی انگلستان پر یلغار کی حمایت پر آمادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button