Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

اسٹیو اسمتھ نے امپائر کے فیصلے سے پہلے ہی ریویو لے لیا

بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اسٹیو اسمتھ اس وقت بال بال بچ گئے جب انہیں ایک آف سائیڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ قرار دیا گیا تاہم ریویو کے بعد امپائر کا فیصلہ تبدیل ہوگیا۔گیند اسمتھ کے بلے کے پاس سے گزرتے ہی بنگلادیشی کھلاڑیوں نے سمجھا کہ ایج لگا ہے اور کیپر کے بال پکڑتے ہی انہوں نے امپائر کے حتمی فیصلے سے پہلے ہی اس یقین کے ساتھ خوشی منانی شروع کردی کہ اسمتھ آؤٹ ہوگئے۔تاہم اسمتھ ان سے بھی دو ہاتھ آگے نکلے اور انہوں نے بھی امپائر کے انگلی اٹھانے سے پہلے ہی ریویو کی اپیل کردی، گویا انہیں اندازہ تھا کہ امپائر کمار دھرماسینا انہیں آؤٹ قرار دینے والے ہیں۔دھرماسینا نے ابتداء میں اسمتھ کو آؤٹ قرار دے دیا لیکن چونکہ اسمتھ ریویو لے چکے تھے تو معاملہ تھرڈ امپائر کے پاس چلا گیا۔ریویو کے دوران اسمتھ کا اندازہ بالکل صحیح نکلا، گیند ان کے بلے سے لگنے کے بجائے زمین سے ٹکرائی تھی، جس کے بعد اسمتھ کو ناٹ آؤٹ قرار دے دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button