Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

لاہور قلندرز کی بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شمولیت میں دلچسپی

لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا نے بنگلادیش پریمیئر لیگ میں مستقبل میں سرمایہ کاری اور فرنچائز کے طور پر شمولیت میں دلچسپی ظاہر کر دی۔ان کا کہنا ہے کہ اگر مناسب کاروباری موقع ملا تو وہ ایونٹ کا حصہ بننا پسند کریں گے۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے مالی بے ضابطگیوں کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے آئندہ ایڈیشن کو ملتوی کر دیا ہے، صدر کرکٹ بورڈ تمیم اقبال بھی مختلف مواقع پر عندیہ دے چکے کہ مقررہ ضابطوں اور شرائط پر پورا اترنے والی غیر ملکی فرنچائزز کو لیگ میں شامل ہونے کا موقع دیا جا سکتا ہے۔ثمین رانا ہفتے کو شیخ زاید اسٹیڈیم ابوظبی میں بنگلادیش اور زمبابوے کے درمیان ٹرائنگولر سیریز کا میچ دیکھنے کے لیے آئے، انہوں نے وہاں تمیم اقبال کے ساتھ خاصا وقت گزارا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button