Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
دلچسپ و عجیب

مچھیرے کے چہرے سے آکٹوپس چمٹ گیا، پھر کیا ہوا؟

فلپائن میں مچھیرے کے چہرے سے آکٹوپس کے چمٹ جانے کی حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آکٹوپس نے اپنے متعدد بازو مچھیرے کے چہرے کے گرد مضبوطی سے لپیٹ رکھے ہیں جبکہ مچھیرا خود کو اس کی گرفت سے آزاد کرانے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔مچھیرے نے کئی مرتبہ آکٹوپس کو چہرے سے ہٹانے کی کوشش کی مگر اس کے سکشن کپ مضبوطی سے چپکے رہنے کے باعث اسے خاصی جدوجہد کرنا پڑی۔کئی کوششوں کے بعد مچھیرے نے آہستہ آہستہ آکٹوپس کی گرفت ڈھیلی کی اور بالآخر اسے اپنے چہرے سے الگ کرنے میں کامیاب ہو گیا، جس کے بعد اس نے آکٹوپس کو واپس پانی میں چھوڑ دیا۔ماہرین کے مطابق آکٹوپس کے آٹھ بازوؤں پر سیکڑوں سکشن کپ موجود ہوتے ہیں جو اسے مختلف سطحوں اور اشیا کو انتہائی مضبوطی سے پکڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button