Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

قائم مقام گورنر پنجاب سے سی پی این ای وفد کی ملاقات، صحافت اور اخباری صنعت کے مسائل پر تبادلہ خیال

لاہور، ( آصف اقبال )قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے وفد نے ملاقات کی، جس میں وزیر مملکت ملک رشید احمد خان بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران ملک میں صحافت اور اخباری صنعت کو درپیش مختلف مسائل، میڈیا کے موجودہ حالات، سرکاری اشتہارات کی پالیسی، اخبارات کو درپیش مالی مشکلات اور صحافیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے کہا کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت جمہوریت کا بنیادی ستون ہے، جبکہ میڈیا عوام اور ریاست کے درمیان مؤثر رابطے کا اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقائق پر مبنی رپورٹنگ اور پیشہ ورانہ اخلاقیات پر عمل ناگزیر ہے۔ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ قومی مفاد، آئین و قانون کی بالادستی اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کو ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے۔ آزاد صحافت شفاف حکمرانی، احتساب اور جمہوری اداروں کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔قائم مقام گورنر نے کہا کہ میڈیا کے مسائل کے حل اور صحافتی شعبے کے استحکام کے لیے حکومت، متعلقہ اداروں اور میڈیا کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے حکومت اور میڈیا کے درمیان اعتماد اور تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔سی پی این ای کے وفد نے ملاقات کے دوران اخباری صنعت کو درپیش مالی بحران، سرکاری اشتہارات کی پالیسی اور صحافیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف تجاویز پیش کیں۔قائم مقام گورنر پنجاب نے وفد کو یقین دلایا کہ میڈیا کو درپیش مسائل متعلقہ فورمز پر اٹھائے جائیں گے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ملاقات میں سی پی این ای کے صدر کاظم خان، سینئر نائب صدر ایاز خان، سیکرٹری جنرل غلام نبی چانڈیو، تنویر شوکت، ناصر خٹک، منزہ سہام، مقصود یوسفی، محمود عالم خالد، منیر بلوچ، عبدالسمع، نواز طاہر، بشیر میمن، اعجاز الحق، ممتاز صادق، عبد الخالق، شکیل ترابی، سید انتظار، احسن زنجانی، میاں حسن احمد، حامد حسین عابدی، شیر محمد کھاوڑ، محمد اکمل چوہان، عرفان اطہر، شہزاد حسین، ڈاکٹر زبیر محمود، ذوالفقار احمد راحت، وقاص طارق اور کاشف حسن سمیت دیگر عہدیداران و اراکین شریک تھے۔ملاقات کے اختتام پر آزاد، ذمہ دار اور پیشہ ورانہ صحافت کو قومی مفاد اور جمہوری استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے حکومت اور میڈیا کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button