Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

عبداللہ شفیق کا وہ کارنامہ جو گزشتہ 49 سال میں کوئی پاکستانی انجام نہ دے سکا

پاکستان کے اوپنر عبداللہ شفیق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں یادگار اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔کوئینز پارک اوول میں تیسرے روز کھیل دوبارہ شروع ہوا تو کپتان بابر اعظم 84 اور عبداللہ شفیق 107 رنز کے ساتھ میدان میں اترے۔پاکستان ٹیم 266 رنز دو وکٹوں کے نقصان سے 387 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس دوران عبداللہ شفیق 160 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ عبداللہ شفیق کی یہ 160 رنز کی اننگز نہ صرف پاکستان ٹیم کے لیے میچ میں اہم ثابت ہوئی بلکہ یہ تاریخی اہمیت بھی رکھتی ہے۔وہ 49 سال بعد ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ کرکٹ میں 150 سے زائد رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔اس سے قبل 1977 میں ماجد خان نے گیانا میں 167 رنز اسکور کیے تھے۔پاکستان کی جانب سے بیرون ملک کھیلی گئیں 150 رنز سے زائد کی گزشتہ چار اننگز میں سے تین عبداللہ شفیق کے نام ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button