ٹرمپ کا بدنام زمانہ جنسی مجرم ایپسٹین کی فائلز جاری کرنے سے پہلے انکار پھر اصرار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدنام زمانہ جنسی مجرم ایپسٹین کی فائلز جاری کرنے سے پہلے انکار کیا اور اب اصرار کررہے ہیں۔ٹرمپ نے ریپبلکن اراکین سے ایپسٹین کی فائلز جاری کرنے کی حمایت میں ووٹ دینےکامطالبہ کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے ایپسٹین سے اپنے تعلقات پر ڈیموکریٹس کے الزاما ت کو دھوکا قرار دیا۔بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی عمران خان سے متعلق ای میلز سامنے آگئیںڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں، ایوانِ نمائندگان میں فائلز جاری کرنے کے بل پر ووٹنگ اسی ہفتے متوقع ہے۔ڈیموکریٹس کی جانب سے جیفری ایپسٹین کی 20 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل دستاویزات میں ٹرمپ سے متعلق انکشاف سامنے آیا کہ وہ ایپسٹین کے جنسی استحصال اور جرائم سے آگاہ تھے۔ای میل میں جیفری ایپسٹین نے2018کے انتخابات میں عمر ان خان کی جیت پربھی تبصرہ کیا۔ جیفری ایپسٹین نے اسے بری خبر قراردیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اردوان، خامنہ ی یا پیوتن سے کہیں زیادہ امن کے لیے خطرہ ہیں۔



