Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

آسٹریلیا کے سات سابق کپتان عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئے

آسٹریلیا کے سات سابق کرکٹ کپتانوں نے پاکستان میں عمران خان کی حراست سے متعلق انسانی حقوق اور طبی سہولیات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ سے رابطہ کیا ہے۔ ایلن بارڈر، گریگ چیپل، آئن چیپل، بیلنڈا کلارک، کم ہیوز، مارک ٹیلر اور اسٹیو وا نے وزیر خارجہ کو خط لکھا جس میں واضح کیا گیا کہ وہ یہ معاملہ سفارتی یا سیاسی حیثیت سے نہیں بلکہ سابق کپتانوں کی حیثیت سے اٹھا رہے ہیں۔خط میں سابق کرکٹرز نے عمران خان کے خلاف قانونی یا سیاسی مقدمات پر کوئی مؤقف اختیار کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تشویش زیرحراست کسی بھی شخص کے ساتھ انسانی سلوک سے متعلق ہے، چاہے اس کے سیاسی خیالات کچھ بھی ہوں۔ سابق کپتانوں نے عمران خان کے اہل خانہ کی جانب سے صحت، محدود طبی سہولیات، ملاقاتوں میں رکاوٹ اور قانونی مشاورت تک محدود رسائی کے حوالے سے اٹھائے گئے خدشات کا بھی حوالہ دیا۔اس سے قبل 22 سابق عالمی کپتانوں نے بھی شہباز شریف کو خط لکھ کر عمران خان کے طبی معائنے، اہل خانہ سے ہفتہ وار ملاقاتوں اور ضروری علاج کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button