Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
ہفتہ وار کالمز

گُدڑی میں لعل ایسے ہوتے ہیں !

دنیا میں کئی عظیم انسان ایسے بھی ہیںجو آسائشوں میں نہیں پلے بڑھے۔ بلکہ بہت سے کامیاب لوگ ایسے ہیں جنہوں نے غربت، محرومی اور سخت حالات کا سامنا کرتے ہوئے اپنی منزلیں حاصل کیں۔ قدرت کا یہ اٹل اصول ہے کہ کامیابی ہمیشہ ان لوگوں کے قدم چومتی ہے جو حالات کا رونا رونے کے بجائے اس کا مقابلہ کرتے ہیں۔ تاریخ کے اوراق اس حقیقت کے گواہ ہیں کہ دنیا کے بڑے بڑے رہنما، سائنس دان، ادیب، مفکر اور کھلاڑی آسائشوں میں نہیں بلکہ مشکلات کی بھٹی میں تَپ کر کُندن بنے۔ انہی شخصیات میں ایک روشن نام لامین یامال کا بھی ہے۔ انہوں نے انتہائی کم عمری میں اپنی صلاحیت، محنت اور عزم سے ثابت کر دیا کہ کامیابی صرف دولت مند خاندانوں کی میراث نہیں بلکہ محنت کرنے والوں کا حق بھی ہے۔
Lamine Yamal ایک ہسپانوی فٹ بالر ہیں جو 13 جولائی 2007 کو اسپین میں پیدا ہوئے۔ان کے والد مراکش سے اور والدہ استوائی گنی سے تعلق رکھتی ہیں۔انہوں نے کم عمری میں ہی FC Barcelona کی مشہور اکیڈمی La Masia میں تربیت حاصل کی۔وہ بہت کم عمری میں بارسلونا کی’’ اسپین نیشنل فٹبال ٹیم ‘‘کے لیے کھیلنے لگے، جس کی وجہ سے انہیں دنیا کے باصلاحیت ترین نوجوان کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ غربت میں پروان چڑھنےوالے بچے لامین یامال کی زندگی بہت سے لوگوں کے لیے سبق آموز ہے ۔ وہ ایک ایسے خاندان میں پلے بڑھے جہاں مالی وسائل محدود تھے۔ اس کے باوجود انہوں نے مسلسل محنت، نظم و ضبط اور فٹ بال سے اپنی وابستگی برقرار رکھی۔بچپن ہی سے لامین کو فٹ بال سے غیر معمولی لگاؤ تھا۔ وہ گلیوں، پارکوں اور مقامی میدانوں میں گھنٹوں فٹ بال کھیلتے اور ہر روز اپنی مہارت میں بہتری لانے کی کوشش کرتے۔ ان کے لیے فٹ بال صرف ایک کھیل نہیں بلکہ ایک خواب تھا، جسے وہ حقیقت میں بدلنا چاہتے تھےکم عمری میں ہی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کے باعث کامیابی حاصل کی۔ انھوں نے ثابت کردیا کہ غربت خوابوں کی راہ میں مستقل رکاوٹ نہیں بنتی، اگر انسان محنت اور ثابت قدم رہے تو کامیابیاں قدم چومتی ہیں جس کےلئےصلاحیت کے ساتھ ساتھ مسلسل مشق بھی ضروری ہے۔ ہر محنت کرنے والا عالمی شہرت حاصل نہیں کرسکتا،مشکل حالات انسان کو مضبوط بنا تے ہیں،اس کے علاوہ تعلیم، تربیت اور اچھا ماحول نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کامیابی صرف انفرادی محنت کا نتیجہ نہیں ہوتی ،والدین اور اساتذہ کی رہنمائی انسان کی زندگی بدل سکتی ہے۔لامین یامال کی زندگی اس امید کی علامت ہے کہ محدود وسائل رکھنے والا بچہ بھی، اگر اسے اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملے اور وہ مسلسل محنت کرے، تو غیر معمولی کامیابیاں حاصل کر سکتا ہے۔
جدید فٹ بال کی دنیا میں لامین یامال ایک ایسا ہی روشن ستارہ ہیں جنہوں نے انتہائی کم عمری میں اپنی غیر معمولی صلاحیت، بے مثال محنت اور مضبوط کردار سے دنیا کو حیران کر دیا۔ ان کی زندگی اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ خوابوں کی تعبیر دولت سے نہیں بلکہ مسلسل جدوجہد، نظم و ضبط اور اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرنے سے ملتی ہےدنیا میں بہت کم ایسے نوجوان کھلاڑی ہیں جنھوں نے کم عمری میں ہی اپنی غیر معمولی صلاحیتوں سے پوری دنیا کو حیران کر دیا۔ لامین یامال بھی انہی خوش نصیب اور محنتی کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے نہ صرف اپنی فٹ بال مہارت سے لاکھوں دل جیتے بلکہ اپنی زندگی کی جدوجہد سے یہ ثابت کیا کہ غربت، مشکلات اور محدود وسائل انسان کے عزم کے سامنے زیادہ دیر رکاوٹ نہیں بن سکتے۔ لامین یامال نے اسپین کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے بھی کم عمری میں کئی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے یہ ثابت کیا کہ کامیابی عمر کی محتاج نہیں بلکہ محنت، قابلیت اور موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا نتیجہ ہے۔ان کی زندگی نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال ہے کہ مشکلات کے باوجود اپنے خوابوں کا تعاقب جاری رکھا جائے، کیونکہ مستقل مزاجی انسان کو بلندیوں تک پہنچا سکتی ہے۔
لامین یامال کا بچپن ایسے ماحول میں گزرا جہاں معاشی وسائل محدود تھے۔ ان کے والدین نے زندگی کی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے اپنے بیٹے کی پرورش کی اور اس کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔غربت نے ان کے خوابوں کو محدود نہیں کیا بلکہ ان کے اندر آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کیا، میدانوں میں فٹبال کھیلتے ہوئے انہوں نے اپنے خوابوں کی بنیاد رکھی ان کی غیر معمولی صلاحیت جلد ہی نمایاں ہو گئی اور کم عمری میں انہیں دنیا کی مشہور فٹ بال اکیڈمی لا ماسیا میں داخلہ مل گیا۔لا ماسیا صرف ایک اکیڈمی نہیں بلکہ دنیا کے عظیم ترین کھلاڑیوں کی تربیت گاہ ہے۔ یہاں جگہ بنانا آسان نہیں ہوتا، مگر اپنی محنت، نظم و ضبط اور غیر معمولی صلاحیت کے باعث لامین یامال نے خود کو نمایاںکیا۔ہر دن کی مشق، کوچز کی ہدایات پر عمل، جسمانی فٹنس، ذہنی مضبوطی اور سیکھنے کا جذبہ ان کی شخصیت کا حصہ بن گئے۔اس کے بعد انہوں نے اسپین کی قومی ٹیم میں بھی اپنی جگہ بنائی اور کم عمری میں کئی اہم ریکارڈ قائم کرلئے۔
لامین یامال کی زندگی امید، محنت، استقامت اور بلند حوصلے کی مثال ہے۔ انہوں نے یہ ثابت کیا کہ انسان کا اصل سرمایہ اس کی دولت نہیں بلکہ اس کا کردار، اس کی محنت اور اس کا عزم ہے۔لامین یامال کی زندگی اس حقیقت کا بہترین نمونہ ہے کہ محدود وسائل رکھنے والا بچہ بھی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہو سکتا ہے، اگر اُسے اپنی صلاحیت کو نکھارنے کا موقع ملے۔لامین یامال کی اصل خوبصورتی صرف ان کے فٹ بال پلیئر کی نہیں بلکہ ان کا کردار بھی ہے۔شہرت حاصل کرنے کے باوجود وہ عاجزی، شائستگی اور محنت کو اپنی پہچان بنائے ہوئے ہیں۔ وہ اپنے والدین، کوچز اور ساتھی کھلاڑیوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں اور جانتے ہیں کہ کامیابی کبھی اکیلے انسان کی نہیں ہوتی۔ انہوں نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ بلند حوصلہ اور مسلسل جدوجہد انسان کو کامیابی کے قریب لے جاتے ہیں۔یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ہر محنت کرنے والا عالمی شہرت حاصل نہیں کرتا، کیونکہ مواقع، حالات اور دیگر عوامل بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لیکن محنت، دیانت داری اور مستقل مزاجی انسان کو اپنی بہترین صلاحیت تک پہنچنے میں ضرور مدد کرتی ہیں۔
لامین یامال کی زندگی صرف ایک کامیاب فٹ بالر کی داستان نہیں بلکہ امید، محنت، قربانی، نظم و ضبط اور عزم کی لازوال مثال ہے۔ انہوں نے ثابت کیا کہ حالات کتنے ہی سخت کیوں نہ ہوں، اگر انسان اپنے مقصد پر یقین رکھے، مسلسل سیکھنے کا عمل جاری رکھے اور ہمت نہ ہارے تو کامیابی کے دروازے کھل سکتے ہیں کیونکہ بقول شخصے’’ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی، ایک نہ ایک دن ضرور رنگ لاتی ہے‘‘۔اگر آج کا نوجوان لامین یامال کی زندگی سے یہ سبق حاصل کر لے کہ حالات جیسے بھی ہوں، محنت کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے، تو یقیناً وہ اپنی زندگی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر سکتا ہے اور حقیقت بھی یہی ہے کہ غربت انسان کو چھوٹا نہیں بناتی، بلکہ ہمت ہار دینا انسان کو چھوٹا بنا دیتا ہے۔ محنت، دیانت اور استقامت ہی وہ خزانے ہیں جو ایک عام انسان کو غیر معمولی بنا دیتے ہیں،یوں جیسےآج 19سالہ لامین یامال شہرت کی بلندیوں پر جگمگاتا ستارہ بن کر چمک رہا ہے !!!!

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button